کراچی (نیوز ڈیسک) — ملک بھر میں صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کے دام میں 3,100 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2,658 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے پر آ گیا ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 31 ڈالر سستا ہو کر 4,119 ڈالر فی اونس ہو گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز مقامی بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم رہی تھی اور اس میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا تھا۔


.jpg)




