105

سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونا 2743 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 617 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز اضافےسے 2010  ڈالرز فی اونس ہے۔