45

لوئر چترال میں خوفناک ٹریفک حادثہ،5 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے علاقے دروش میں مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہوکر کھائی میں جاگری۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق افراد میں 3 خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی اپر دیر سے لوئر چترال ڈمیل آرہی تھی کہ فنی خرابی کے باعث عشریت کوچھانگول کے مقام پر حادثہ پیش آیا، گاڑی میں بچوں سمیت 20 افراد سوار تھے۔