103

شام میں روس کے فضائی حملوں میں تیرہ افراد مارے گئے

شام کے شمال مغربی علاقے میں روس کے فضائی حملوں میں تیرہ افراد جاں بحق اور چونتیس زخمی ہوگئے۔

روس نے فضائی حملے ادلب کے علاقے میں کئے۔ فروٹ اور سبزی منڈی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

شامی وزارت دفاع نے روسی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی قرار دیا،حکام کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔