109

امریکا کا بھارت میں خواتین کو برہنہ گھمانے پر اظہار تشویش

امریکا نے بھارت میں دو خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واقعہ کو سفاکانہ اور خوفناک قرار دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں دو ماہ قبل دو خواتین کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑکوں پر برہنہ گھمایا گیا تھا۔

واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔