44

سائفر کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنے کا تاثر غلط ہے، شاہ محمود قریشی

وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سائفر کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنے کا تاثر غلط ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجسنی (ایف آئی اے) پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سائفر ایک حقیقت تھی، مذکورہ سائفر معمولی نوعیت کا نہیں، سیکیورٹی کمیٹی کے دونوں اجلاسوں میں سائفر کو جھٹلایا نہیں گیا۔ یہ کہنا غلط ہے کہ سازش دفتر خارجہ میں بیٹھ کرگھڑی گئی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ایف آئی اے میں پیش ہوئے۔ سائفر اور آڈیو لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں الگ الگ بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نےاس وقت کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے پونے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

اسد عمر بھی 2 گھنٹے سے زائد ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے موجود رہے۔ بیان ریکارڈ کرانے کے بعد باہر نکلے تو میڈیا نے متعدد سوالات کئے مگر انہوں نے آن کیمرا بات نہیں کی۔ چلتے چلتے بس اتنا کہا کہ قومی سلامتی کمیٹٰی کے دو اجلاسوں میں جو باتیں ہوئیں، سب وہی ہیں۔