53

شدید بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل بھرنے میں ڈیڑھ فٹ کی سطح باقی رہ گئی

کراچی: سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارشوں سے حب ڈیم مکمل طور پر بھرنے میں صرف ڈیڑھ فٹ کی سطح باقی رہ گئی ہے۔ 

 شدید بارشوں کے پیش نظر 3  روز میں حب ڈیم میں پانی کی سطح 9 فٹ بلند ہوچکی ہے۔

واپڈا ذرائع کے مطابق کیچمنٹ ایریا سے حب ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حب ڈیم مکمل بھرنے میں ڈیڑھ فٹ کی سطح باقی ہے۔

واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے جب کہ صبح 10 بجے حب ڈیم میں پانی کا لیول 337 فٹ کا نشان عبور کرگیا ، 22 جولائی کو حب ڈیم میں پانی کی سطح 329 فٹ سے زائد تھی۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی حب ڈیم پانی سے مکمل بھرنے کا امکان ہے۔