41

بہاولپور: پی ٹی آئی رہنما سمیرا ملک نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کردیا

بہاولپور سے پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرگئی۔ پی ٹی آئی رہنما سمیرا ملک نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما سمیرا ملک نے کہا 9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ کرنے کی پرزورمذمت کرتی ہوں، پارٹی عہدے سمیت تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے متعدد رہنما پارٹی سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔