109

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کا دن تبدیل ہونے کا امکان

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوراتری کے تہوار کی وجہ سے 15 اکتوبر کا میچ ری شیڈول ہوسکتا ہے کیونکہ احمد آباد میں روایتی انداز میں ہندو برادری اپنی رسومات ادا کرتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اداروں نے بھی احمد آباد کے میچ کی تاریخ بدلنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مذہبی تہوار کی وجہ سے ہائی پروفائل میچ کی سیکیورٹی مشکل قرار دی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے مشورے کے بعد اب ہم مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں جبکہ اسی معاملے پر ایک بھارتی صحافی نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ اتوار کے بجائے 14 اکتوبر کو ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ ایک روز پہلے کرنے کی صورت میں پاکستان کو لاجسٹک مسائل ہوسکتے ہیں کیونکہ پاکستان ٹیم کو 12 اکتوبر کو بھی حیدرآباد میں میچ کھیلنا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔