119

نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق نے بھی سری لنکا کے خلاف ڈبل سینچری داغ دی

قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق نے بھی سری لنکا کے خلاف ڈبل سینچری داغ دی۔

کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اوپنر عبداللہ شفیق نے 322 گیندوں پر 200 کی اننگز کھیلی۔

عبداللہ شفیق ملک سے باہر سینچری اسکور کرنے والے ساتویں بلےباز بنے ہیں جبکہ اسے قبل سعود شکیل، محمد حفیظ، عابد علی، اظہر علی، عامر سہیل اور محسن خان یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل گال ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی، اس میچ میں قومی ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 270 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ میزبان ٹیم پہلی اننگز میں محض 166 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔