105

سرفراز احمد سر پر گیند لگنے سے انجری کا شکار

سری لنکا ٹیسٹ میچ کے دوران سرفرازاحمد سرپرگیند لگنے سے انجری کا شکارہوگئے۔ کن کشن کے مطابق محمد رضوان متبادل کے طورپرسرفرازاحمد کی جگہ میچ کھیلیں گے

میچ ریفری ڈیوڈ بون نے سرفرازاحمد کی جگہ محمد رضوان کو متبادل کے طور پرشامل کرنے کی درخواست قبول کرلی۔سرفرازاحمد کو آشیتھا فرنینڈو کے باونسر کی وجہ سے ہیلمٹ پر گیند لگا۔

سرفرازاحمد سرمیں درد محسوس کرتے رہےجسکی وجہ سے فزیو سرفرازاحمد کو گراونڈ سے باہر لے گئے۔سرفرازاحمد پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیکل پینل کی زیرنگرانی رہیں گے،انکا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔