107

 فواد عالم کے گھر بیٹے کی پیدائش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نومولود بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے فواد عالم نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔ شیئر کی گئی پوسٹ میں فواد عالم نے لکھا کہ اس کرم کا شکر کروں کیسے ادا، اللہ پاک نے اپنی رحمتوں کے بعد اپنی نعمت سے بھی نواز ہے ۔ قومی بلے بازنے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی۔

واضح رہے کہ 2011 میں فواد عالم نے سمرین فواد سے شادی کی تھی، 2018 میں فواد عالم کو اللہ نے بیٹی کی رحمت سے نواز ا جس کا نام فاطمہ ہے۔