224

افغانستان کے اندر ایکشن ہمارا آپشن ہوسکتا ہے ، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ افغان انتظامیہ پاکستان پر حملے کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے گی، افغانستان سے دہشت گرد سرگرمیوں کے تناظر میں اپنے دفاع کے لیے عالمی قانون پر عمل کریں گے۔ اگر افغان حکام کارروائی نہیں کرتے تو افغانستان کے اندر ہماراایکشن ایک آپشن ہوسکتا ہے۔
 تفصیلات کےمطابق وزارت خارجہ میں تقریب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے اندر ایکشن ہمارا پہلا آپشن نہیں ہوگا۔ ہم سمجھتے ہیں افغان انتظامیہ پاکستان پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ اگر استعداد کار کا مسئلہ ہے تو ہم ان کی مدد کے لئے تیار ہیں، اگر کارروائی کے لئے نیت کا مسئلہ ہو تو یہ الگ بات ہے۔
پاکستان دہشتگردی کے مقابلے کے لیے افغانستان کو مدد دینے کے لیے تیار ہے، نیٹو نے جو اسلحہ اور سپلائز چھوڑی ہیں وہ بعض جگہوں پر دہشتگردوں کے پاس ہیں، مولانا فضل الرحمان کے پاس باجوڑ واقعے کی تعزیت کرنے گیا تھا، دہشتگردی کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے،ہم بلاکس کی سیاست میں نہیں ہیں، نگران حکومت کے لیے مذاکرات آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔