257

پی سی بی کا ورلڈکپ تک کوچز کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ کوچز کو ورلڈ کپ تک تبدیل نہیں کیا جائے گا، مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈبن کو ورلڈ کپ تک برقرار رکھا جائے گا۔ 

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں غیر ملکی کوچز کی تقرری کے حوالے سے سخت موقف رکھتا ہوں لیکن اگر نجم سیٹھی نے غلط فیصلہ بھی کیا ہے تو ایک دم سے کوچز کو تبدیل کرنا دانشمندی نہیں ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن کو وقت ملنا چاہیے، ورلڈ کپ کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنا ہو گا۔