116

آرمی چیف سے جونیئر سکواش چیمپئن محمد حمزہ خان کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن محمد حمزہ خان سے ملاقات کی اور انہیں ملک کواعزاز دلا نے پر مبارکباد دی۔


آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر نےنوجوان چمپیئن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی سے ہمارا سر فخر سے بلند ہوا ہے،قوم میں آپ جیسے کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔


آرمی چیف نے مزید کہا کہ  پاک فوج  نوجوان ٹیلنٹ کو آگے آنے میں مدد تعاون فراہم کرتی رہے گی ، پاک فوج آپکو تعلیم اور کھیل میں مکمل تعاون فراہم کرے گی ، ہمارے نوجوان قوم کا تابناک مستقبل ہیں  ،محنت اور لگن سے کوئی بھی پاکستان کو ترقی کو نہیں روک سکتا۔