193

عمران خان کی گرفتاری پر ہڑتال کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا لائحہ عمل سامنے آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے احتجاج کے پہلے مرحلے میں ٹوکن مظاہرے کا فیصلہ کیا ہے۔ارباب شیرعلی کا کہنا ہے کہ انصاف ٹریڈر ونگ پشاور میں شٹر ڈاؤن کریں گے۔

دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ٹوئٹر پر ”ملک گیر پرامن احتجاج“ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔پی ٹی آئی کےرہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ’ عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پرامن احتجاج ہر پاکستانی کا آئینی حق ہے۔‘