105

شاہین آفریدی کی پہلی گیند پر وکٹ لینے کی روایت برقرار

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی گیند پر وکٹ لینے کی روایت دی ہینڈرڈ میں برقرار رکھی۔

دی ہینڈرڈ ایونٹ میں آج بھی شاہین آفریدی نے آتے ہی حریف بیٹر کو چلتا کیا۔

ولیش فائر کے شاہین نے اوول انونسبلس کے جیسن رائے کو پہلی گیند پر آؤٹ کیا۔

میچ میں شاہین آفریدی نے 20 گیندوں پر 22 رنز دیے، پاکستانی اسٹار نے مجموعی طور پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شاہین نے 20 گیندوں میں 12 ڈاٹ بالز کرائیں، 2 چوکے اور  ایک چھکا کھایا۔