335

انضمام الحق پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجنمنٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے۔ انضمام الحق دوسری بار چیف سلیکٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ انضمام الحق افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچز ، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کریں گے ۔

 

 

انضمام  الحق 2017  چیمپئنزٹرافی جیتنے والی ٹیم کے چیف سلیکٹر تھے۔ انضمام الحق سب سے پہلے  افغانستان کے خلاف ٹیم کی تشکیل کریں گے۔