103

ایپل کمپنی نے صارفین کو آئی فون پاس رکھ کر سونے سے منع کردیا

ایپل نے صارفین کو آئی فون پاس رکھ کرسونے سے خبردارکردیا۔

کمپنی کی جانب سے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے جب فون پاورسورس سے منسلک ہو،مثال کے طور پرپاوراڈاپٹر،یا وائرلیس چارجرپرنہ سوئیں،جبکہ کمبل،تکیے،یا اپنے جسم کے نیچے بھی رکھنے سے منع کیا ہے۔

مزید برآں،کمپنی صارفین کومطلع کیا ہےکہ وہ اپنے فون کو ہوادارجگہ پررکھ کر چارج کریں۔ اس کے علاہ جب موبائل پاورسورس سے منسلک ہوتوچارجنگ کیبل اورکنیکٹر کے ساتھ آپ کے جسم کا حصہ ٹچ نہ ہو۔فرم کا کہنا ہے کہ یہ تکلیف اورچوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔

چارجنگ کیبل پرسونے یا بیٹھنے سے گریزکرنا چاہیے۔