256

انتخابی عمل پرمشاورت کیلئے ن لیگ کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا

اسلام آباد: ملک میں آئندہ عام انتخابات پر مشاورت کے لئے انتخابی عمل پرمشاورت کے لئے ن لیگ کا وفد الیکشن کمیشن پہنچ گیا ہے۔

ن لیگ وفد کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران کمیشن سے ملاقات شروع ہوگئی ہے۔

لیگی وفد میں سابق وفاقی وزراء بشمول احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، عطاء اللہ تارڑ، اسد جونیجو اور زاہد حامد شامل ہیں۔

ملاقات میں ن لیگی وفد سے انتخابات کے شیڈول، تاریخ اور الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کی جائے گی۔

انتخابی روڈ میپ کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

واضھ رہے کہ گزشتہ اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام ایف کے وفود نے چیف الیکشن کمشنر و ممران سے ملاقات کی تھی۔