217

کرسٹیانو رونالڈو کی نابینا مداح سے ملاقات

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنی نابینا مداح سے ملاقات کر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے بچی کو اپنی دستخط شدہ فٹبال بھی دی۔

اس موقع پر نابینا بچی نے النصر کلب سے کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو سے کہا کہ میں آپ کی سب سے بڑی مداح ہوں جس پر اسٹار فٹبالر نے بہت ہی پیار اور شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کا شکریہ ادا کیا۔