138

سعودی ولی عہد کا ستمبر میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کا دس ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ ممکنہ دورہ چار سے چھ گھنٹوں کا ہوگا۔ پاکستان میں چند گھنٹے کے قیام کے بعد وہ بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

 

محمد بن سلمان بھارت میں اٹھارویں جی ٹوینٹی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اٹھارواں جی ٹوینٹی سربراہ اجلاس نو اور دس ستمبر کو دہلی میں منعقد ہوگا۔

پاکستان میں قیام کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نگران وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کرینگے۔ ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔