120

پاک سوزوکی کا موٹر سائیکل پلانٹ بند کرنے کا اعلان

پاک سوزو کی نے آلات اور پرزہ جات کی قلت کی وجہ سے موٹر سائیکل پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پاک سوزو کی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پلانٹ یکم سے 12 ستمبر تک بند رہے گا۔

اعلامیہ کے مطابق صرف موٹر سائیکل پلانٹ کو چند روز کے لئے بند رکھا جائے گا جبکہ آٹوموبائیل پلانٹ اس دوران آپریشنل رہے گا۔