177

بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی نے چارج سنبھال لیا

بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی فریال فرید نے ایس ایس پی جعفرآباد کا چارج لے کر کام شروع کردیا۔

جعفرآباد اپنے آفس پہنچنے پر  پولیس دستے نے انہیں سلامی اور پھول پیش کرکے خوش آمدید کہا۔

ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید نے آفس پہنچتے ہی ضلع بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کی میٹنگ طلب کی۔

خیال رہےکہ جعفرآباد سندھ اوربلوچستان کا سرحدی علاقہ ہے جہاں قومی شاہراہ کے مسائل سمیت امن وامان کوبرقرار رکھنا ہمیشہ سے ایک چیلنج رہاہے۔

ہری پور سے تعلق رکھنے والی فریال فرید کے شوہر ڈاکٹر سمیع ملک بھی بلوچستان میں ہی ضلع نصیر آبادکے ایس ایس پی تعینات ہیں ۔