155

بابر اعظم نے ویراٹ کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ ڈالا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم بطور کپتان تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے پلیئر بن گئے،انہوں نے بطور کپتان 31 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل ویرات کوہلی نے بطور کپتان 2 ہزار رنز 36 اننگز میں مکمل کیے تھے۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ آج لاہور میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلا دیش کے خلاف میچ کے دوران  سر انجام دیا۔