121

جناح ہاؤس مقدمہ میں ملوث خواتین کی ضمانتیں منظور

انسداد دہشت گردی عدالت  نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار9 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے صنم جاوید،روبینہ جمیل سمیت دیگر کو رہا کرنے کاحکم دیدیا۔

عدالت نے صنم جاوید،روبینہ جمیل،افشاں طارق،آشمہ شجاع،شاہ بانو،فیصل اختر قاسم،علی حسن،حسین قادری کی ضمانت 1،1لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔