169

سکولوں میں تین روزہ ہڑتال کا اعلان

اسکاٹ لینڈ میں سکولوں کے عملے نے تنخواہیں نہ بڑھانے پر 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں ہڑتال کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے سےہزاروں طلبا سکول نہیں جاسکیں گے، ورکرز کی 24 یونینز نے مشترکہ طور پر ہڑتال کا اعلان کیا اور طالب علموں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی، ہڑتال میں اساتذہ شامل نہیں تاہم سکولوں میں کام کرنے والا دیگر عملہ کام پر نہیں آئے گا، جس سے تدریس کے علاوہ دیگر امور ٹھپ ہوکر رہ جائیں گے۔