نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس جاری، 7 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاشی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ ملک میں توانائی کی پیداوار اور استعمال سے متعلق بھی غور ہوگا ۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق وفاقی کابینہ کو بریف کیا جائے گا ۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے معاہدے کی توثیق کی جائے گی۔ پشاور اور ہنگری کی یونیورسٹیز میں ایم او یو کی منظوری ایجنڈے میں شامل پاکستان اور ایکواڈور میں سفارتی، سرکاری سطح پر پاسپورٹ کی چھوٹ کا معاہدہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اجلاس میں نگران وفاقی کابینہ فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی تقرری کی منظوری دے گی۔ شہیدذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وی سی کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی کی منظوری بھی دی جائے گی۔
کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔









