114

زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بھارتی وکیل نے فتح قرار دے دیا

بھارتی وکیل نے ہٹ دھرمی ورلڈ کپ کی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی وکیل وینت جنڈال نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے ورلڈ کپ کی پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے بھارت چھوڑنے کو بڑی فتح قرار دیدیا ہے۔

بھارتی وکیل نے شرم ساری کے بجائے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ زینب عباس کے خلاف ایکشن لینے پر شکر گزار ہوں۔

وینیت جنڈال نے زینب عباس کے خلاف سائبر کرائم میں شکایت کی تھی جبکہ ورلڈ کپ کی پریزینٹر زینب عباس گزشتہ روز بھارت سے دبئی پہنچی تھیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ترجمان نے زینب عباس کو ڈی پورٹ کرنے کی خبروں کی سختی تردید کر دی ہے۔