101

اسکولوں سے غیرحاضراساتذہ کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

 نگراں حکومت نے جعلی بھرتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تیاری کر لی ہے جس کیلئے اسکولوں سے غیرحاضر اساتذہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جعلی بھرتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئےاساتذہ کی بھرتیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے ڈائیریکٹر اسکولز اساتذہ کا ڈیٹا 15 روز میں جمع کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔ ڈائریکٹر اسکولز سے پانچ دستاویزات طلب کئے گئے ہیں، اساتذہ کی اوریجنل سروس بک، پہلی تنخواہ کی پےسلپ، ایکسپلینیشن لیٹر، این او سی اور حاضری رپورٹ طلب کرلی ہیں۔

اساتذہ کی حاضری میں انکشاف ہوا  کہ بڑی تعداد سرکاری اسکولوں سےغیر حاضر رہتی ہے۔ پہلے مرحلے میں غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی اپائنمنٹ اور ان کی تعلیمی قابلیت کی تحقیقات کی جائے گی۔
نگراں وزیر تعلیم کا کہناہےکہ غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو پہلی فرست میں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔ نئےاساتذہ کی بڑی تعداد ویٹنگ میں موجود ہے۔ جنہیں ابھی جوائننگ دینی ہے۔ غیر حاضر اور کام چور اساتذہ کو نکال کر نئے اساتذہ کو تعینات کریں گے۔