271

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، فی تولہ نرخ مزید 1900روپے کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 1900روپے سے گر کر 2 لاکھ ایک سو روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 1636روپےسستا ہوکر ایک لاکھ71 ہزار 553روپے پر آگیا۔

 گولڈ ڈیلرز کے مطابق ڈالرکی قدر میں نمایاں کمی سے سونے کی قیمت نیچے آئی ہے اور اگر ڈالر میں کمی کا تسلسل برقرار رہا تو سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میںکمی ہوگئی ہے اور ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے ریٹ پندرہ ڈالر کم ہوکر1923 ڈالر پرآگئی ہے۔