162

الیکشن کمیشن کا ہفتہ اتوار کو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان

نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے  معاملے پر الیکشن کمیشن نے ہفتہ اور اتوارکو دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھولے رہیں گے،اسلام آباد میں قائم سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سنٹر ہفتہ وار تعطیلات میں کھولے رہیں گے،نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات27اکتوبر تک بلاناغہ کام کرتے رہیں گے،دفتری اوقات میں سنٹر سے قیمتاًنقشہ جات بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔