140

آئی سی سی نے سابق کپتان سلیم ملک کو کلین چٹ دیدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک پر پابندی کا معاملہ آئی سی سی نے سابق کپتان سلیم ملک کو کلین چٹ دے دی۔  

تفصیلا ت کے مطابق سلیم ملک 2024 میں ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔

اس سے قبل پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی سی سی سےسلیم ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا تھا۔

 آئی سی سی نے پی وی سی اے کو جوابی طور پر کہا کہ ان کو سلیم ملک کے کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پی وی سی اے کو ای میل کے ذریعے اپنے جواب سے آگاہ کیا۔ ای میل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلریڈیک کی طرف سے کی گئی ہے۔

آئی سی سی نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی قریب میں پی سی بی حکام آئی سی سی کی آڑ لے کر سلیم ملک کو کوئی عہدہ دینے سے گریز کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سلیم ملک پر 2000 میں میچ فکسنگ انکوائری کے بعد تاحیات پابندی لگائی گئی تھی جسے سیشن کورٹ نے آٹھ سال بعد ختم کردیا تھا۔