179

پاکستان اور ملائیشیا کی فوجی مشقیں اختتام پذیر

پاکستان اور ملائیشیا کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کی مسلح افواج کے درمیان دو طرفہ فوجی مشقیں  9 اکتوبر کو شروع ہوکر 22 اکتوبر تک جاری رہیں۔


ملائیشیا میں ہونیوالی مشق 2 مراحل پر مبنی تھی،۔مشقیں کراس ٹریننگ ایکسرسائز اور فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز پر مشتمل  تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق سے ملائیشیا اور پاک فوج دونوں کو دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مہارت کے و تعلقات کو فروغ دے گی۔