117

بینکنگ ڈپازٹس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

بینکنگ ڈپازٹس نے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح قائم کردی،  بینکنگ ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح 26 ہزار 398 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  اکتوبر 22 کے مقابلے اکتوبر 23 میں بینکنگ ڈپازٹس میں 17.80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اکتوبر 22کے مقابلے اکتوبر 23 میں بینکنگ ڈپازٹس میں 3986 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد اکتوبر 23 میں بینکنگ ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح 26 ہزار 398 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔