297

دنیا کی معروف ایئر لائن نے پاکستان میں سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

آذر بائیجان کی قومی ایئر لائن کے پاکستان میں اپنے آپریشنز کے آغاز کے اعلان کےمحض ایک ہفتے کے بعد ہی ایک اور مشہورترین ایئر لائن نے پاکستان میں اپنی خدمات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ کی ' ریوین الاسکا ایئرلائنز' نے ممکنہ طور پر پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اپنے فلائٹ آپریشنز کے آغاز کیلئے بات چیت کیلئے رابطہ کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ امریکی ایئر لائن کی جانب سے پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ' تھرڈ کنٹری آپریٹر لائسنس ' کیلئے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے ۔

گزشتہ ہفتے آذربائیجان کی پہلی پرواز نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تھا ، ایئر لائن کی جانب سے ہفتے میں اسلام آباد سے باکو کیلئے دو فلائٹس آپریٹ کی جائیں گی ۔