132

عدالت کا گھروں میں پانی کے پائپ سے گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے گھروں میں پانی کے پائپ سے گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پنجاب کی بڑی عدالت کی جانب سے سموگ تدارک کے متعلق بڑے احکامات جاری کردیے گئے، لاہور ہائی کورٹ نے  گھروں میں پائپ کے پانی سے گاڑی دھونے پر  10 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ کمرشل سطح پر پانی کا ضیاع کرنے والوں کو 20 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سیل ہونے والی تمام فیکٹریوں کے مالکان کو بیان حلفی کمیشن کے پاس جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

جسٹس شاہد کا کہنا ہے کہ واٹر  بلوں پر پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کے متعلق واضح تحریر لکھائی جائے، کمیشن طریقہ کار کے مطابق ڈی سیلنگ کرے گی ، خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کو مسمار کردیا جائے گا، افتخار سٹیل مل کو سیل ہی رکھا جائے، عدالت نے فیکٹری کو دس لاکھ روپے جرمانہ کا عندیہ کردیا۔