268

دھوکا دہی کیس میں بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی عبوری ضمانت منظور

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان کی دھوکا دہی کیس میں عبوری ضمانت منظور ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق عدالت نے اداکارہ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 30 ہزار روپے کے عوض ان کی 26 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کی گئی۔

کولکتہ کی عدالت نے اداکارہ کو پولیس کو اطلاع دیےبغیر ملک سے باہر جانے کی بھی ہدایت کی ہے، زرین خان ممبئی سے عدالت پہنچی تھیں اور اب عدالت نے انہیں ہر سماعت پر پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

اس سے قبل ستمبر میں اسی کیس میں کولکتہ کی عدالت نے اداکارہ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔