220

عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیا۔

عماد وسیم  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کیلنڈر ائیر میں ایک ہزار سے زائد رنز اور 50 وکٹیں مکمل کرنے والے چوتھے کرکٹربن گئے۔

سابق پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارزکی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی سکسرز کے خلاف یہ سنگ میل عبور کیا۔

عماد وسیم سے قبل ویسٹ انڈیزکے کیرون پولارڈ نے 2010 ، پاکستان کے اظہرمحمود نے 2012 اور ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل نے 2016 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ 

واضح رہے کہ عماد وسیم  نے نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔