ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل مولانا مسعودالرحمان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے جب کہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علما کونسل مولانا مسعودالرحمان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مولانا مسعودالرحمان عثمانی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں، جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔









