207

پی آئی اے کی خاتون میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ سےحراست میں لے لیا گیا

پی آئی اےکی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پرتعینات خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کےمطابق پی کے 789 پرتعینات حناثانی نامی ائرہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ کے پاسپورٹ برآمد ہوئے،مذکورہ ائرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیاءکینیڈا لانے پروارننگ دی گئی تھی۔

زیرحراست ائرہوسٹس معروف پاکستانی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں اورخود بھی سوشل میڈیاماڈلنگ کرتی ہیں،پرواز 789 پرحنا ثانی کےہمراہ 7 اورفضائی میزبانوں کوبھیجاگیا جن کو ٹورنٹو کےلئےائرلائن نےنوفلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا۔

Airhostess

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس عملےکی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز نے اپنی آئی ڈی سےدی جو روٹین سے ہٹ کر قدم ہے، پرواز پر تعینات دیگردوائرہوسٹسز سے پوچھ گچھ کےبعدکینیڈین حکام نے پوچھ گچھ کےبعد ہوٹل جانے کی اجازت دے دی 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اپنے پاسپورٹ کے علاوہ غیر دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے،واقعے کے بارے میں آگاہ ہیں، کینیڈین حکام سے رابطے میں ہیں۔

کینیڈین حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی پر عمل کیا جائے گا۔