166

کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا۔

 قومی ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، انہیں تکلیف گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا آج شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔