135

حکومت کا چینی کی برآمد پر پابندی کا فیصلہ

حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزارت پیداوار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان برآمد کی صورت میں چینی کی قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہیں کرا سکے ،حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق برآمد کی اجازت کی سمری کی خبروں پر بازار میں چینی کی قیمت بڑھنے لگی ہے، جونہی سمری منظور ہوئی چینی کی قیمت 25 روپے کلو تک بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کے معاملے پر متعلقہ اداروں نے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔