220

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

مہنگائی سے پریشان عوام کو  ریلیف دینے کی تیاریاں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 12 روپے تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 5 ڈالر 14 سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے ، عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے،اسی طرح عالمی منڈی میں ڈیزل چار ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کررہا ہے، اسی تناسب سے پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 45 پیسے کی کمی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ 16 اپریل سے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لٹرکی کمی ہوچکی ہے۔