208

صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے رہا کردیا۔

وفاقی پولیس نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم دیا کہ صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کیا جائے۔

ہائیکورٹ کی صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دی اور حکم دیا کہ صنم جاوید اس دوران ایک بھی لفظ بولیں تو عدالت اپنا آرڈر واپس لے لے گی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل میاں علی اشفاق کو ہدایت کی کہ صنم جاوید گھر جائے اور خاموش رہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ جمعرات تک صنم جاوید اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھاکہ ورکنگ ڈیز میں ہم اس کیس کا فیصلہ کریں گے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے صنم جاوید کےخلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔پیشی کے دوران صنم جاوید کے اہلخانہ بھی موجود رہے۔