123

26 سالہ حسینہ ندا کوسا مس لبنان بن گئی

 ماسٹر کی ڈگری  رکھنے والی 26 سالہ حسینہ ندا کوسا کے سر پر مس لبنان کا تاج سج گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ندا کوسا نامی خاتون کو ملکہ حسن قرار دیا گیا ہے،ندا کوسا نے کلینیکل سائیکالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ مقابلے میں پہلا رنر اپ ٹائٹل 19 سالہ سارہ لین کو دیا گیا۔

واضح رہے کہ تقریب کو براہ راست بھی نشر کیا گیا تھا جس میں مختلف شہروں اور علاقوں سے 15 خواتین نے حصہ لیا۔