169

صبا فیصل کی چھوٹی بہن ثناء انتقال کرگئیں

مشہور پاکستانی سینیئر آرٹسٹ صبا فیصل کی چھوٹی بہن ثناء انتقال کر گئیں۔

انتقال کی خبر صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے چاہنے والوں کو دی۔

انہوں نے اس کے ساتھ اپنی بہن کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

اداکارہ اور ماضٰی کی پی ٹی وی کی نیوز کاسٹر نےایک اور انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی ،جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

 

مرحومہ کا سیالکوٹ میں اپنا بیوٹی پالر ہے۔

یاد رہے کہ صبافیصل اپنی ویڈیوز اورمختلف پروگرام میں اپنی دونوں چھوٹی بہنوں کے ساتھ نظرآتی رہی ہیں۔

حال ہی میں صبا فیصل اور ان کی بیٹی کے خان کعبہ کی زیارت بھی کیہے، جہاں سے انہوں نے مکمل حجاب میں اپنی تصاویر اور ویڈیوزبھی شیئر کی ہیں۔