146

سفاک بیٹے نے جیب خرچ نہ دینے پر باپ کی جان لے لی

صوابی میں سفاک بیٹے نے اپنے والد کو گولی مار دی۔ پولیس کےمطابق بیٹے کی فائرنگ سے باپ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جیب خرچ نہ دینے پر پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ بیٹا فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔