163

پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کراچی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں ٹیسٹ میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تعمیراتی ماہرین سے مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر ہونا تھا، راولپنڈی میں شائقین دونوں ٹیسٹ میچ دیکھ سکیں گے۔ پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کی سیریز اسلام آباد میں معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جان تھا۔ تاہم اب دونوں میچز راولپنڈی میں ہی کھیلے جائیں گے۔