133

بنگلا دیشی اوپنر محمود الحسن جوئے پہلے ٹیسٹ سے باہر

پاکستان کے دورے پر آٸی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم  کے اوپننگ بیٹر محمودالحسن جوئے انجری کے باعث پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے آوٹ ہو گٸے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق محمودالحسن جوئے گروئن انجری کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ سے باہر ہوئے جنہیں پاکستان شاہینز کے خلاف میچ کے دوران درد محسوس ہوئی۔

ایم ار آئی اسکینز کے مطابق محمودالحسن جوئے کو دائیں طرف گریڈ ون نوعیت کی گروئن انجری ہوئی جو قومی ٹیم کے ساتھ ہی ری ہیب کریں گے، بنگلادیشی بیٹر دوسرے ٹیسٹ کی دستیابی کے لیے پرامید ہیں۔